غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے شروع ہوگا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کے بدلے حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حماس رہائی پانے والے یرغمالیوں کی فہرست فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا، حماس نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو اسرائیل کو دوبارہ جنگ میں جانے کا حق ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے باشندوں کو پابندیوں اور سیکورٹی کے حوالے سے وارننگ جاری کی۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی جاری رہے گی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی علاقوں یا خطرناک بفر زون میں داخل ہونا سختی سے منع ہے۔اسرائیلی فورسز نے رفح کراسنگ، فلاڈیلفیا کوریڈور اور غزہ کی ساحلی لائن پر سفر کرنے کے خلاف بھی مشورہ دیا ہے۔