
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، معلوم نہیں، بس دعا کریں۔ ایک انٹرویو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حالات کی ضرورت تھی، پارلیمنٹ بھی تکلیف دہ فیصلے کرتی ہے،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، دعا کریں۔ قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ن لیگ کے وزراء اور ایم این ایز ان کی پنجاب حکومت سے بہت مختلف ہیں۔ پریشان خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے ارکان اسمبلی اور وزراء سے ملنے کو تیار نہیں۔ وزراء نے مجھے بتایا کہ ہم آج تک وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات نہیں کر سکے۔