پاکستانتازہ ترین

مہنگے حج پیکج لینے والے عازمین کیلیے اہم خبر آگئی

پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2025 کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔30لاکھ روپے سے زائد مالیت کا حج پیکج لینے والے عازمین حج کو ایف بی آر اور سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت پرکشش حج پیکج لینے والوں کو خبردار کردیا جائے، 30 لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، نام کلیئرنس کے لیے سیکیورٹی اداروں کو بھجوائے جائیں گے۔ایف بی آر متعلقہ حاجیوں کے اثاثوں اور ٹیکسز کی چھان بین کرے گا، ایجنسیاں متعلقہ عازمین کی اسکروٹنی کریں گی۔ 30 لاکھ سے زائد پیکجز کے حامل عازمین کو سیکیورٹی اداروں کی منظوری کے بعد حج کی اجازت دی جائے گی۔30 لاکھ سے زائد کے پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور حج اخراجات اور کمپنیوں کے 30 لاکھ سے زائد کے پیکج کی منظوری دے گی۔30 لاکھ سے زائد کے پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ 30 لاکھ سے زائد حج اخراجات اور کمپنیوں کے پیکجز کی منظوری وزارت مذہبی امور سے دی جائے گی۔ پرائیویٹ حج کمپنیوں سے بھاری حج پیکجز کے وقفے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بہت سے لوگ بھاری حج پیکج لیتے ہیں لیکن ریٹرن ڈکلیئر نہیں کرتے اور ٹیکس ادا نہیں کرتے، مذکورہ اقدام ایف بی آر اور ایف اے ٹی ایف کی ضروریات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button