123

لیڈرخوفزدہ نہیں ہوتا، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان کابیان

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بے پناہ صلاحیتیں بخشی ہیں،میں اسلام کا اسکالر نہیں لیکن میں نےسب اپنی زندگی سے سیکھاہے، جو انقلاب اللہ کے نبی لے کر آئے ویسا دنیا میں کہیں نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو تین سپر پاورز فتح نہ کر سکے، ہندوستان والے پہلے ہی غلام تھے وہ لڑتے نہیں تھے، پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے، جرگے میں طاقتور کو کمزور کے سامنے بٹھا کر انصاف کیا جاتا تھا، ہم نے انصاف لینا ہے اور آزادی کی جنگ کیلئے قوم کو تیار ہونا ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ سہولت کاروں نے ہمیں غلام سمجھ کرچوروں کا ٹولہ اوپربٹھا دیا ہے، میرے گھر پر حملہ کیا گیا، اب علی امین کو گرفتار کر لیا ہے یہ بتانےکیلئے کہ ہم غلام ہیں، ہم سب لیڈر ہیں کیونکہ ہم اشرف المخلوقات ہیں۔ان ک کہنا تھاکہ ہم اپنی صلاحیتوں کو آزماتے نہیں جس کی بڑی وجہ خوف ہے، لیڈر خوفزدہ نہیں ہوتا، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں