99

چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے ، پرویز الٰہی کابیان

لاہو:سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی نے کہاہے کہ چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے ،چیف جسٹس نے آئین کی پاسداری کی وہ کیوں استعفیٰ دیں؟ صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزرا، ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے ، چیف جسٹس نے آئین کی پاسداری کی وہ کیوں استعفیٰ دیں؟سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ استعفیٰ شہبازشریف دیں جو آئین کو پامال کر رہے ہیں،چیف جسٹس سپریم کورٹ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے خود عدالتی مفرور ہیں،نوازشریف کس منہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں وہ ایک بار پھر 90 والی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں