124

پیٹرول پر سبسڈی ممکن ہے یا نہیں، مفتاح اسماعیل بول پڑے

کراچی: مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا پیٹرول پر سبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی۔ پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق حکومت نے جلدبازی کامظاہرہ کیاتھا، آئی ایم ایف نے پی ڈی ایل اورسیلزٹیکس سے متعلق بھی پوچھاکہ کیاہوگا، پیٹرول پرسبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی، پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف کو سمجھانا ضروری ہے۔ کہ کون ساملک پاکستان کوقرض دے رہاہے اب یہ تواللہ ہی جانتاہے، پاکستان میں یہ سال تبدیلی کا ہے، الیکشن ہوں گے تو نئی حکومت آئے گی۔ سیاسی عدم استحکام ہے، اسی لیے دوست ممالک اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، میرے خیال سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب کی یقین دہانی کے باوجود 3،4 ارب ڈالر مزید چاہئیں، 3،4 ارب ڈالر ملنے کے بعد ہم آئی ایم ایف سے مزید بات کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں