164

الیکشن التواء کیس: بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا، جسٹس مندوخیل کی بھی سماعت سے معذرت

اسلام آباد:الیکشن التواء کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا، جسٹس مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔الیکشن التواء کیس میں 5 رکنی بینچ ٹوٹنے کے بعد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے باقی 3 ججوں کے ساتھ آج ساڑھے 11 بجے پھر سماعت کرنی تھی۔بقیہ 3 ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔گزشتہ روز جسٹس امین الدین یہ کہتے ہوئے بینچ سے الگ ہوئے تھے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 191 کے تحت رولز بننے تک 184/3 کے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ لارجر بینچ قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے باوجود کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے، اس لیے وہ اس کیس کو سننے سے معذرت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں