
کھیل
احسان اللّٰہ نے 24 گھنٹوں میں ہی پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا
پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے 24 گھنٹوں کے اندر ہی پاکستان سپر لیگ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔13 جنوری کو پی ایس ایل 10 کے لیے ڈرافٹ میں بھی کسی فرنچائز نے احسان اللہ کو منتخب نہیں کیا۔بعد ازاں فاسٹ بولر نے دل برداشتہ ہو کر پاکستان سپر لیگ کو ہمیشہ کے لیے الوداع دیکھا۔اس کے اگلے روز ’’جیو سوپر‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسان اللہ نے کہا کہ فرنچائز نے پِک نہیں کیا اور پھر لوگوں نے بھی دماغ خراب کر دیا۔احسان اللّٰہ نے کہا کہ میں نے جذباتی انداز میں فیصلہ کر لیا تھا، میں یہ فیصلہ نہیں کرتا، پی ایس ایل میں 4 ماہ ہیں، جن لوگوں نے مجھے مشورہ نہیں دیا، ان شاء اللہ آپ لوگ مجھے سلیکٹ کریں۔ تفصیلاتسوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی پلان نہیں ہے، میں نے اعلان جذبات میں کیا ہے۔