217

الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے، پرویز الٰہی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہاہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے، لاہور میں دو باردفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔ صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی سے نوابزادہ منصور علی خان، عون حمیدڈوگر ودیگر کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ مریم نواز جلسے جلوس، تنظیمی اجلاسوں میں کھل کر عدلیہ کیخلاف زہر اگل رہی ہے،مریم نواز کو آئین کی خلاف ورزی پر کوئی روکنے والا نہیں ،ان کاکہناتھا کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے، لاہور میں دو باردفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔صدر پی ٹی آئی نے کہاکہ تمام نمائندے ریلیوں کی صورت میں کاغذات جمع کرانے جائیں گے،کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہے،ایسی صورتحال میں دفعہ 144 کا نفادکیسے ہو سکتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی مقبولیت کا خوف ان کو رات کو سونے نہیں دیتا،وفاق کی ایما پر پنجاب کی بگل بچہ نگران حکومت الیکشن کا ماحول نہیں بننے دے رہی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کو آئین پاکستان سیاسی مہم چلانے کا حق دیتا ہے،نگران حکومت پی ایس ایل میچ کی آڑ میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم روکنا چاہتی ہے، پی ایس ایل کا میچ قذافی سٹیڈیم میں اور ریلی داتاصاحب کی طرف جانی ہے،عقل کے اندھوں کو پتہ ہی نہیں پی ایس ایل کا روٹ اوراور ریلی کا اورہے،ان کی عقل پر مٹی پڑی ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں