209

ارشدشریف کی بیوہ کا دوسری شادی کے الزامات پرقانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روزسے سوشل میڈیا پرکئی ٹویٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جویریہ صدیقی نے دوران عدت ہی دوسرا نکاح کرلیا ہے۔ یہ دعویٰ بھی کیاجارہا ہے کہ یہ شادی ایک مشہورمعروف سیاسی شخصیت سے کی گئی ہے۔جویریہ کی جانب سے ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے وکلاء اس منظم کمپین کا معاملہ ایف آئی اے اور سپریم کورٹ میں اٹھائیں گے۔ایسی ٹویٹس کرنے والوں میں ممبر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یوتھ ونگ ڈویژن کی صدر ثمینہ عارف کے علاوہ پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلہ مومنہ وحید بھی شامل ہیں۔ثمینہ عارف نے الزام عائد کیا کہ جویریہ نے یہ شادی سابق گورنرسندھ اور اہم پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل سے کی ہے، تاہم مومنہ وحید نے اپنی ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا لیکن ان دونوں کی خواتین کی جانب سے ایک دوسرے کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے سے ظاہرہوتا ہے کہ ان کا مدعا ایک ہی تھا۔ایسی خبریں پھیلانے والوں کے لیے اپنی ٹویٹ میں جویریہ نے لکھا کہ ، ’جعلی ٹویٹس کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہم ارشد شریف شہید کے لی انصاف لیکر رہیں گے ۔ سوشل میڈیا پر ٹویٹس یا پوسٹ کرواکے آپ ہمیں خاموش نہیں کرواسکتے۔دوسری جانب ٹوئٹرپرہیش ٹیگ کے ساتھ ’سٹے سٹرونگ جویریہ بھابھی ’ ٹرینڈ میں ارشد شریف کی بیوہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں تسلی دی جارہی ہے۔اپنی حمایت میں آواز اٹھانے پر جویریہ نے ٹوئٹرفالوورزکا شکریہ بھی اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں