116

سابق گورنر کے پی سردار مہتاب کی اپنی ہی جماعت ن لیگ پرکڑی تنقید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔کہا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا ، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا ، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ۔ مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، صوبے میں مسلم لیگ ن کی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے اسے فوری تبدیل کیا جائے۔سابق گورنر کے پی کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا، موجودہ حکومت ناکام ہو چکی اور مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔سردار مہتاب کا کہنا تھا آج حکومت کے وزیر مال بنا رہے ہیں، اپنے دفتروں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے، ہماری پارٹی اگر ہماری قدر نہیں کرتی تو ہمیں بھی کسی سے کوئی تمغہ نہیں لینا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں