99

عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے عدت میں ہی پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل سے مبینہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے عدت کے دوران ہی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نکاح کر لیا ہے ، جس پر اب جویریہ صدیق نے خاموشی توڑتے ہوئے انتہائی جذباتی بیان جاری کیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے جویریہ صدیق نے اپنے شہید شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ارشد تم تو کہتے تھے یہ مردوں کی جنگیں ہیں بات عورتوں تک نہیں آئے گی ، بیٹیاں بہنیں سانجھی ہوتی ہیں ، ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا ، دیکھو بیوگی میں بھی میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں کیا یہ اسلامی ملک ہے ؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں