76

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کر لیا گیا

ملتان (نیوز ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو ان کے ڈیرے سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کرنے پر حراست میں لیا گیا، ان کے ساتھ ایک درجن سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چودھری کی جانب سے عامر ڈوگر کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے، فواد چودھری نے کہا ہے عامر ڈوگر کی گرفتاری سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک مثبت ثابت ہو گی، ہر معمولی معاملے کو جواز بنا کر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جو کچھ بھارت کشمیر میں کر رہا ہے وہی کچھ یہاں ہو رہا ہے۔دوسری جانب پولیس نے این اے 155 سے امیدوار شیخ طارق رشید اور ملک انور کو بھی حراست میں لے لیا، دونوں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ملتان کے نشتر ہسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں