66

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا، مراعات روکنے کا فیصلہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، پوائنٹ آف سیلز فیس سے افسران کو مراعات دینے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا۔مراعات میں ایف بی آر افسران کو مکان کا کرایہ، سامان لینے کیلئے فنڈز دینے کی منظوری دی گئی تھی، ہیڈکوارٹر الاؤنس سمیت بچوں کیلئے سکالرشپ دینے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں