111

ٹی20 ورلڈ کپ، نیدر لینڈ کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 107رنزکا ہدف

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نیدر لینڈ کی ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے 107رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

قبل ازیں ٹاس جیتنے پر نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر سیلر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کر کے اچھا سکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئرش ٹیم پر دباو بڑھایا جا سکے، انہوں نے وکٹ کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیا۔

آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے کہا کہ وہ مخالف ٹیم کی جانب سے دیئے جانیوالے ٹارگٹ کے حصول کیلئے پرجوش ہیں، ہم 40 اوورز کھیلنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، امید ہے باولنگ سے ہی اچھا آغاز کریں گے۔

شام سات بجے ایونٹ کا چوتھا میچ بھی اسی گراؤنڈ پر ہو گا جس میں گروپ اے ہی کی ٹیمیں سری لنکا اور نمیبیا میں جوڑ پڑے گا۔ دوہزار چودہ کے ٹی 20 ورلڈ چیمپئن سری لنکن کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنسز بلکہ جیت پر نظریں جما لی ہیں۔ چاروں ٹیموں نے سپر بارہ یعنی مین راؤنڈ میں رسائی پر نظریں جما لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں