19

ڈالر کے مقابلے روپیہ گراوٹ کا شکار، سٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بدستور کمی کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 230 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سٹاک ایکسچینج میں 552 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 996 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں