112

سرفراز نواز ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا،وائرل ویڈیو پر کرکٹ حلقوں کو تشویش

لاہور:(نیوزڈیسک)سا بق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جن کی والکر کے سہارے چلنے کی ویڈیو وائرل ہونے سے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث ایک سال تک باہر نہ نکلنے پر چلنے میں مشکل ہوئی جبکہ ڈاکٹرز کے مشورے پر ایکسرسائز کررہا ہوں۔


ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز طویل عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں،والکر سے چلتے ہوئے ان کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی جس سے کرکٹ ماہرین و شائقین کو تشویش ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شوگر کے مرض کا شکار ہیں،کورونا کے باعث سال بھر گھر بیٹھے رہنے سے چلنے میں مشکل پیش آئی جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں ایکسرسائز کرنے اور والکر کے ساتھ چلنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں