100

بھارتی ریاست آسام میں تشدد کا معاملہ،مودی سرکار قصور وار قرار

نئی دہلی:(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست آسام کے علاقے میں بھارتی فورسز کے تشدد کے معاملے پر سماجی کارکنوں پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے مودی سرکار کو قصوروار قرار دےدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام کے علاقے میں بھارتی فورسزکی جانب سے تشدد کیا گیا اور اس معاملہ پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے مودی سرکار کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی کارروائی مسلم دشمنی پر مبنی سیاست کا حصہ ہے،شہریوں کو علاقے سے نکالنے کے لئے پر تشدد حربے استعما ل کئے گئے۔

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے رات کو انخلا کا نوٹس تھما کر صبح کارروائی شروع کردی،بھارتی فورس نے آسام میں مسلم آبادی پر حملہ کرکے 2افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

ٹیم نے کہا کہ متعدد خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرکے املاک کو آگ لگادی گئی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں کسانوں کی ہلاکت کے معاملے پر حالات مزید کشیدہ ہو گئے، اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی جواب دیں کہ انہیں کسی ایف آئی آر یا حکم کے بغیر حراست میں کیوں رکھا گیا لیکن کسانوں کو مارنے والوں نہیں پکڑا گیا۔ فسادات میں اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں