0

بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے، امریکا

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کی رہائی کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے، ہم کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی امریکہ میں آبادکاری اور امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ افغانستان کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مہاجرین کو واپس نہ بھیجنے کے مشورے کا احترام کریں۔میتھیو ملر نے پڑوسی ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ افغانوں کو ڈی پورٹ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی انسانی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرنا چاہیے، پاکستان پناہ گزینوں کی سیکیورٹی اسکریننگ کے لیے اہم میکانزم کے نفاذ میں تعاون چاہتا ہے، مسائل اور خدشات دور کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ رہیں گے۔امریکی ترجمان کی جانب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی سفیر نے عمر ایوب اور اپوزیشن کے دیگر ارکان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں اقتصادی اصلاحات، انسانی حقوق اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انتخابات سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے، اور پاکستان میں کسی مخصوص سیاسی جماعت سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے، ہم بنیادی انسانی حقوق کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں