109

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان ، پنجاب سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے

لاہور( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان پر پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دینا شروع کر دیئے ۔ عامر اقبال شاہ ایم پی اے پی پی 224 دنیا پور نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا،استعفیٰ کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے مطابق اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں،عامر اقبال شاہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے نام پر استعفیٰ تحریر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں