189

ڈیپ فیک ویڈیوز کیا ہیں اور کیسے بنتی ہیں؟

ڈیپ فیک ویڈیوز، دور جدید کی نئی طرز کی ایڈٹنگ کے بعد بنائی جاتی ہے جس میں ہم وہ کچھ ہوتا دیکھتے ہں جو نا کبھی کسی انسان نے کیا ہو اور نا ہی سنا ہو۔

لیکن ایسا ہورہا وہ بھی جدید طرز کی ایڈیٹنگ کی مدد سے ، ان میں مصنوعی ذہانت یا دیگر ذرائع سے تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ وہ اصل نظر آئیں۔

ڈیپ فیک ویڈیوز کیا ہیں:
ڈیپ فیک‘ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو ’مصنوعی ذہانت‘ یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا سہارا لیتے ہوئے کسی بھی شخص کی تصاویر یا ویڈیوز کو باآسانی پڑھ سکتی ہے اور اس کے بعد وہ اس سے وہ کام کرتے ہوئے بھی دکھا سکتی ہے جو دراصل اس انسان نے کبھی کیے نہیں۔‘

اس حوالے سے اب ایسی بہت سی ایپلیکشنز انٹرینٹ پر موجود ہیں جن کے ذریعے ’ڈیپ فیک‘ تیار کیے جاتے ہیں۔

اکتوبر 2019 میں ڈیپ ٹریس نامی ایک ڈیجیٹل کمپنی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کا استعمال فحش مواد بنانے والی انڈسٹری میں بھی بڑھ رہا ہے۔
عریاں فلمیں بنانے والے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی مرد یا عورت کا چہرہ کسی دوسرے برہنہ شخص کے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود ڈیپ فیک ویڈیوز کی تعداد پچھلے ایک سال میں تقریباً دگنی ہوگئی ہے۔

ڈیپ فیک ویڈیوز کیسے بنتی ہیں:
ڈیپ فیک بنانے کے لیے بہت سارے ایلگوریتھمز کا استعمال ہوتا ہے۔

ایک ایسا ایلگوریتھم موجود ہے جسے ہم ’گین جنریٹو ایڈورسریل نیٹورک‘ کہتے ہیں جو کہ انتہائی مشہور ہے اور ایسے ہی بہت سارے اور ایلگوریتھمز موجود ہیں جن کا استعمال ہوتا ہے۔
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں