40

ریحام خان کی نئی فلم کا موضوع کیا ہوگا؟مداحوں کےلیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا۔عمران خان کے بیان پر ردعمل میں نام لیے بغیر ریحام خان نے پیغام جاری کیا جس میں اپنی نئی فلم کے حوالے سے بتایا اور اس فلم کا نام بھی بتادیا۔ریحام خان نے کہا کہ میرے خیال سے مجھے ایک ’مسٹر ایکس اور مسٹر وائی‘ کے نام سے فلم بنانی چاہیے۔یہ تو آپ کو معلوم ہوگا کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘جانان’ کی پروڈیوسر ریحام خان تھیں، ریحام خان کے علاوہ اداکارہ حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی بھی فلم کے پروڈیوسرز تھے۔فلم میں مرکزی کردار علی رحمان خان، ارمینا رانا خان اور بلال اشرف نے نبھائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں