228

ڈالر کے پر کٹ گئے: انٹربینک میں روپیہ مسلسل مضبوط ہونے لگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 226 روپے 15 پیسے پر بند ہوا۔ جمعے کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپیہ 15 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 224 روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 226 روہے 15 پیسے سے کم ہو کر 224 روپے کا ہوگیا۔ رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 14 روپے 37 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ ہفتے میں ڈالر 14 روپے 37 پیسے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کا بوجھ 1700 ارب روپے کم ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں