پاکستانتازہ ترینصحت

پاکستان میں پہلی بار قومی کینسر رجسٹری قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (تنظیم نو) ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت پاکستان میں پہلی بار قومی کینسر رجسٹری قائم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں مرض کے حقیقی بوجھ کو جانچنا اور اس کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

ایوانِ صدر کے مطابق بل کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈھانچے اور گورننس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، ساتھ ہی ایک مرکزی ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے گا جس میں کینسر مریضوں کے درست اعداد و شمار اکٹھے ہوں گے۔

بل کے تحت کینسر مریضوں کے کیسز مختلف زمروں میں رجسٹر کیے جائیں گے، جن میں تصدیق شدہ کیسز، اموات، صحتیابیاں، زیر علاج مریض اور آبادیاتی معلومات شامل ہوں گی۔ مریضوں کے ذاتی کوائف کو محفوظ رکھا جائے گا اور بغیر اجازت کسی غیر متعلقہ فرد کو فراہم نہیں کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس وقت کینسر کے کیسز کے اعداد و شمار بکھرے ہوئے اور محدود ہیں۔ گلوبل کینسر آبزرویٹری کے مطابق 2020 میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم یہ اعداد ملک کی مجموعی آبادی کی نمائندگی نہیں کرتے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button