پاکستانتازہ ترینروزگار

زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.73 ارب ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — رواں کیلنڈر سال کے آغاز سے اب تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 ارب 73 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر مجموعی ذخائر 15.92 ارب ڈالر تھے جو بڑھ کر 29 اگست تک 19.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس 14.30 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.35 ارب ڈالر موجود ہیں، جو دو ماہ کی درآمدات کے لیے کافی سمجھے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف اس سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.57 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.16 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button