پاکستانتازہ ترینلائف سٹائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلڈ مون کا دلکش نظارہ

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج رات مکمل چاند گرہن (بلڈ مون) کا شاندار نظارہ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا عمل رات 8 بج کر 28 منٹ پر شروع ہوا جب چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی۔ اس کے بعد 9 بج کر 27 منٹ پر جزوی گرہن دیکھا گیا جبکہ 10 بج کر 31 منٹ پر چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں داخل ہو گیا۔

اب، رات 11 بجے کے بعد، چاند اپنے عروج پر ہے اور مکمل طور پر سرخ رنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یہ منظر پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور یورپ کے کئی حصوں میں براہِ راست دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس دوران چاند سرخ اس لیے دکھائی دیتا ہے کیونکہ زمین کے ماحول سے منعکس ہونے والی روشنی صرف سرخ رنگ کو آگے بڑھنے دیتی ہے جبکہ باقی شعاعیں منتشر ہو جاتی ہیں۔

چاند گرہن کا یہ مرحلہ اب رات ایک بج کر 55 منٹ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ یہ ایک نایاب اور محفوظ فلکیاتی منظر ہے، جسے براہِ راست آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button