
وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر خان کو بلوچستان کا نیا انسپکٹر جنرل پولیس تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محمد طاہر خان اس وقت خیبرپختونخوا میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس کے طور پر تعینات تھے۔ اب انہیں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت فوری طور پر بلوچستان میں صوبائی پولیس افسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
وہ یہ ذمہ داریاں اگلے احکامات تک انجام دیں گے۔