پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا انڈیا سے سیلاب کی مکمل تفصیلات نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے سیلاب سے متعلق سفارتی ذرائع سے کچھ معلومات فراہم کی ہیں لیکن مکمل تفصیلات نہیں دی گئیں۔ ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے، اس حوالے سے شواہد عالمی برادری سے شیئر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا تاکہ اپنی سرزمین اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔

ترجمان نے جرمنی پر بھی زور دیا کہ وہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لے اور انہیں جلد از جلد جرمنی منتقل کرے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان اسرائیل کے خان یونس میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ان حملوں میں اسپتالوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے یمن اور خطے میں اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا، جس میں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی اور متعدد سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

مزید بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر افغان قیادت سے اظہار افسوس کیا، جبکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت کا ایک دور بھی منعقد ہوا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button