انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹی نے باندرہ میں اپنے ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

ممبئی: بھارتی معروف اداکارہ اور کامیاب بزنس وومن شلپا شیٹی نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے مشہور ریسٹورنٹ "بستیاں باندرہ” کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے الزام کے تنازعے کا سامنا کر رہے ہیں۔

شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں کہا، "یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، ‘بستیاں باندرہ’۔ یہ مقام ہمیں بے شمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور خوبصورت لمحات دے کر شہر کی نائٹ لائف کو نئی جان دی ہے۔” انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہر میں ان کے دیگر ریسٹورنٹ برانچز کھلے رہیں گے اور وہ اپنی دیگر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شلپا شیٹی اور راج کندرا پر لوٹس کیپٹل فنانشل سروسز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر دیپک کوٹھاری کی جانب سے 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم، ان کے وکیل پرشانت پاٹل نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

یہ تنازعہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، لیکن اس کے باوجود دونوں اپنی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button