پاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق

کرم (خصوصی رپورٹ): خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بدھ کے روز لوئر کرم کے علاقے ماہورہ احمد خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک مسافر گاڑی پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان بحق ہو گئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوہاٹ ڈویژن عباس مجید مروت نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ واقعہ بدھ کو پیش آیا اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

یہ واقعہ اس خطے میں حالیہ مہینوں سے جاری تنازعات کی ایک کڑی ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں لوئر کرم کے علاقے اوچت میں پاڑا چنار جانے والے مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد اس علاقے میں جھڑپوں میں شدت آ گئی تھی۔

کئی مہینوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے اور اس کے باعث ٹل سے پاڑا چنار جانے والی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس نے علاقے میں مواصلات اور نقل و حمل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور حالات کے بارے میں آگاہ رہیں جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button