
لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، شدید بارشوں کے باعث متعدد مقامات پر دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔ ادارے نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہریوں کو الرٹ رہنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
دریائے چناب پر پانی کی صورتحال:
مرالہ ہیڈ ورکس: 468,000 کیوسک
خانکی ہیڈ ورکس: 339,470 کیوسک
قادر آباد ہیڈ ورکس: 232,450 کیوسک
چنیوٹ پل: 108,343 کیوسک
دیگر اہم مقامات پر پانی کی سطح:
تریموں ہیڈ ورکس: 355,744 کیوسک
دریائے راوی، جسڑ: 71,010 کیوسک
راوی سائفن: 54,190 کیوسک
شاہدرہ: 53,630 کیوسک
بلوکی ہیڈ ورکس: 117,655 کیوسک
سدھنائی ہیڈ ورکس: 193,470 کیوسک
دریائے ستلج پر پانی کی سطح:
جی ایس والا: 269,501 کیوسک
سلیمانکی ہیڈ ورکس: 122,736 کیوسک
اسلام ہیڈ ورکس: 95,727 کیوسک
پنجند ہیڈ ورکس: 182,107 کیوسک
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1129 پر رابطہ کریں۔