
ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس پر شائقین کے لیے خصوصی آفرز جاری، تین مختلف پیکجز کی سہولت دستیاب
ایشیا کپ 2025 کے منتظمین نے شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں مزید سہولتیں فراہم کرتے ہوئے تین مختلف پیکجز کا اعلان کر دیا ہے۔ ان پیکجز کی قیمتیں 475 درہم سے شروع ہو رہی ہیں تاکہ ہر سطح کے کرکٹ فینز اس بڑے ایونٹ کا لطف اٹھا سکیں۔
پہلا پیکج 475 درہم کا ہے، جس میں بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے دلچسپ میچز شامل ہیں۔
دوسرے پیکج کی قیمت 525 درہم رکھی گئی ہے، جس میں سپر فور کے تین اہم میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔
تیسرے پیکج میں بھی 525 درہم کی لاگت ہے، جو سپر فور کے دو میچز اور گرینڈ فائنل کی نمائش کا موقع فراہم کرے گا۔
منتظمین نے محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹ بھی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ جو شائقین مخصوص میچز دیکھنا چاہتے ہیں، وہ بھی اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔
یہ خصوصی آفرز کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہیں، جو ایشیا کپ کے اس شاندار مقابلے کو براہ راست میدان میں بیٹھ کر دیکھنے کا موقع حاصل کریں گے۔