پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس، ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری

لاہور (نمائندہ خصوصی)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر اپنی تصویر آویزاں کیے جانے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور اس عمل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ منڈی بہاؤالدین میں پیش آیا، جہاں ایک مسجد پر وزیراعلیٰ کی تصویر لگائی گئی۔ اس پر وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کی سرزنش کی اور ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری عمارتوں، عبادت گاہوں اور عوامی مقامات پر تصاویر کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو تلقین کی کہ شخصیت پرستی کی بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دی جائے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عوامی نمائندگی کو عبادات یا دینی مقامات سے منسلک کرنے کے خلاف ہیں اور اس حوالے سے آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button