
انٹرٹینمنٹ
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا و قتل کی دھمکیاں ملزم عدالت میں پیش، اعترافِ جرم کر لیا
اسلام آباد — سوشل میڈیا شخصیت سامعہ حجاب کو اغوا اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم حسن زاہد نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے دوران ملزم نے کہا، "سر جی، مجھ سے غلطی ہو گئی ہے۔”
پولیس کی درخواست پر عدالت نے اسے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یاد رہے، سامعہ نے ایک ویڈیو بیان میں الزام لگایا تھا کہ اسے وہی خطرات لاحق ہیں جیسے اس کی دوست ثنا یوسف کو تھے، جسے مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہوا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، اور ایسے مقدمات میں سخت قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔