اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں ان کی عمومی صحت کو درست قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بانی کے بلڈ پریشر، شوگر، آکسیجن لیول اور پلس ریٹ معیاری اور آئیڈیل حدوں میں ہیں۔ البتہ کان اور دانتوں کی حساسیت کی وجہ سے ’’سپورٹیو مینجمنٹ‘‘ تجویز کی جا رہی ہے تاکہ ان مسائل کا بہتر علاج ممکن بنایا جا سکے۔
میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک بانی کا باقاعدہ چیک اپ کیا جا رہا ہے، اور اب تک جیل میں 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں پمز میڈیکل بورڈ نے بھی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کیا تھا، جس کے بعد یہ تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے۔





