کھیل

پولارڈ کا پاور شو: 8 گیندوں پر 7 چھکے، باؤلرز بے بس

پورٹ آف اسپین (اسپورٹس ڈیسک) — ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایک بار پھر اپنی دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باؤلرز کو ناکوں چنے چبوا دیے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کے درمیان ٹاکرا ہوا، جہاں پیٹریوٹس نے ٹاس جیت کر نائٹ رائیڈرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، جس میں پولارڈ کی شاندار اننگز نمایاں رہی۔

پولارڈ کا پاور شو

کیرون پولارڈ نے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 8 بلند و بالا چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ان کی اننگز کا سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب انہوں نے 8 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر اسٹیڈیم کو ہلا کر رکھ دیا۔

یہ اننگز پولارڈ کے کیریئر کی یادگار ترین اننگز میں شمار کی جا رہی ہے، اور سی پی ایل کے شائقین اسے طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔

سی پی ایل میں چھکوں کا موسم

واضح رہے کہ سی پی ایل 2025 کا سیزن جارحانہ بیٹنگ اور شاندار کارکردگیوں سے بھرپور ہے۔ چند روز قبل ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے ایک گیند پر 22 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا، اور اب پولارڈ کی یہ اننگز ٹورنامنٹ کو مزید پرجوش بنا رہی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button