پاکستانتازہ ترین

احتساب نہ ہوا تو ہر سال بارش کے بعد تباہی ہوگی،بارش کی تباہی پر خواجہ آصف کا دوٹوک مؤقف

سیالکوٹ: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی تباہی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتساب نہ کیا گیا تو "بارش کے بعد تباہی کا تماشا ہر سال دیکھنے کو ملے گا۔”

خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ سیالکوٹ میں جس منصوبے کی وجہ سے بارش سے تباہی ہوئی، وہ 2019 میں شروع ہوا تھا اور اس منصوبے میں ایک سینیٹر سمیت دیگر سیاستدان ٹھیکیدار کے طور پر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان تمام افراد کا احتساب کرے گی اور ان کے "گریبان بھی پکڑے گی”۔

خواجہ آصف نے مزید کہا:

"پراجیکٹ ڈائریکٹر سے بارہا رابطہ کیا، لیکن ڈیڑھ سال میں خاطر خواہ رسپانس نہیں ملا۔ اب پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہونے جا رہا ہے، وہاں بھی یہ معاملہ اٹھاؤں گا۔”

انہوں نے سرکاری افسران کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ:

"اس گورکھ دھندے میں شامل سرکاری افسران کو بھی جواب دہ بنایا جائے گا۔ یہاں کے پٹواریوں اور تحصیلداروں کے پیرس اور نیویارک میں کاروبار ہیں۔ ان کے پاس کینیڈین شہریت بھی ہے۔”

وزیردفاع کا مؤقف ہے کہ ملک کو بارشوں کے بعد بار بار پیش آنے والی تباہی سے بچانے کے لیے شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کا احتساب اور مؤثر منصوبہ بندی ناگزیر ہو چکی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button