ماورا حسین نے حمل سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی حمل سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
ماورا حسین جو حال ہی میں اداکار امیر گیلانی سے شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، کے بارے میں کچھ صارفین نے یہ قیاس آرائیاں کی تھیں کہ وہ حاملہ ہیں۔ یہ خبریں تیزی سے وائرل ہو گئیں، جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تقریب سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔
اداکارہ نے لکھا، "میں اس وقت شوہر کے ساتھ محبت بھرے لمحات کا لطف اُٹھا رہی ہوں۔ براہِ کرم جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں اور انہیں مزید نہ پھیلائیں۔”
ماورا حسین نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں اور غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں۔
یاد رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔ ان کی جوڑی کو مداح "مثالی جوڑا” قرار دیتے ہیں۔





