پاکستانتازہ ترین

وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 5.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، اور دیگر علاقوں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ پنجاب کے علاقے راولپنڈی، مری، اور ملکہ کوہسار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر باہر نکلنا شروع کر دیا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں، بشمول پشاور، میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث وہاں بھی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ریسکیو1122 کنٹرول رومز کو ابھی تک کسی بھی قسم کے نقصانات یا ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button