
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں عوام کو جزوی ریلیف دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت کو 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے میں مثبت اثرات متوقع ہیں، جو بالواسطہ طور پر عام صارفین کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔