انٹرٹینمنٹ

کومل عزیز خان نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجوہات بتا دیں، کاروبار کو ترجیح دینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور نوجوان کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات کا انکشاف کر دیا ہے۔ حال ہی میں ایک معروف پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے لیے انڈسٹری کا ماحول تعلیم یافتہ اور مہذب افراد کے لیے موزوں نہیں تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے شوبز کو خیرباد کہا۔

کومل عزیز نے بتایا کہ اگرچہ مالی مسائل کا سامنا نہیں تھا، مگر ان کے لیے غیر انسانی اوقات کار، صفائی ستھرائی کا فقدان، خراب واش رومز اور کھانے پینے کے مناسب انتظام نہ ہونے جیسے مسائل قابل قبول نہیں تھے۔ انہوں نے کہا:

"شوبز کا ماحول خواتین کے لیے غیر محفوظ تو نہیں تھا، مگر اس کی سیاست بہت تلخ اور چھوٹی سطح کی تھی، جس سے بچنے کے لیے میں نے اپنا کاروبار شروع کر لیا اور انڈسٹری سے دور ہو گئی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ شوبز ایک کمرشل دنیا ہے جہاں لوگ چمک دمک اور خود نمائی کے لیے آتے ہیں اور یہ زیادہ تر خود پسند افراد کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ یہاں تعریفوں پر ہی سب کچھ چلتا ہے، جو میرے لیے ناقابل برداشت تھا۔

کومل عزیز نے وضاحت کی کہ انہوں نے بغیر کسی شور شرابے یا جذباتی پوسٹس کے شوبز چھوڑا اور خاموشی سے اپنا راستہ بدلا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سینئرز نے انہیں بتایا تھا کہ شوبز ایک ایسا جال ہے جہاں سے نکلنا ممکن نہیں، مگر وہ چار سال سے اس سے دور ہیں اور اب واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button