اوورسیزپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا تیانجن یونیورسٹی میں خطاب: پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے

تیانجن، چین: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر مضبوط اور پختہ ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بات تیانجن یونیورسٹی کے دورے کے دوران فیکلٹی اور طلبہ سے خطاب میں کہی۔

وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کو باہمی اعتماد، احترام اور پُرخلوص محبت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اتنی ہی دیرینہ ہے جتنی کہ تاریخی شاہراہ ریشم۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف جغرافیائی بلکہ تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے بھی گہرے رشتے رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا:

"پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا، اور شاعر مشرق علامہ اقبال نے ایک صدی قبل چین کی ترقی کی پیش گوئی کی تھی۔”

وزیراعظم نے تیانجن یونیورسٹی میں زیر تعلیم 200 سے زائد پاکستانی طلبہ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں جو تعلیم حاصل کر کے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف نے چین کی اقتصادی ترقی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین نے اپنی عوام کو غربت سے نکال کر دنیا کے لیے ایک ماڈل قائم کیا ہے۔
انہوں نے صدر شی جن پنگ کے مشترکہ خوشحالی کے وژن کو عالمی سطح پر بے حد متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ چین آج دنیا کی ایک بڑی معاشی اور فوجی طاقت ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button