پاکستانتازہ ترینروزگار

عوام کیلئے خوشخبری،مہنگائی میں کمی کی امید، پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری، پیٹرولیم انڈسٹری نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کی ورکنگ مکمل کرلی۔ یکم ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، تاہم ٹیکسز کے نفاذ کی صورت میں عوام یہ ریلیف کھو سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 61 پیسے کمی کے بعد 264 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 13 پیسے کمی کے بعد 269.86 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کی تجویز دی گئی ہے۔

دیگر مصنوعات کی ممکنہ قیمتیں:

مٹی کا تیل: 1.57 روپے کمی کے بعد 176.70 روپے

لائٹ ڈیزل: 2.61 روپے کمی کے بعد 159.55 روپے

پیٹرولیم انڈسٹری کی اس ورکنگ میں صرف بین الاقوامی قیمتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ایکسچینج ریٹ اور حکومتی ٹیکسز شامل نہیں، جن کے باعث قیمتوں میں متوقع ریلیف متاثر ہو سکتا ہے۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) 31 اگست کو قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت توانائی کے ذریعے حکومت کو بھیجے گا، جس پر وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے 15 روز کے لیے ہوگا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button