پاکستانتازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم شہبازکاشانداراستقبال

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف عوامی جمہوریہ چین کے دورے پر تیانجن شہر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوئے اور 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین میں رہیں گے۔ دفتر خارجہ نے اس دورے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں پاکستان کا مؤقف

وزیراعظم شہباز شریف 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی طرف سے خطے میں امن، ترقی اور بہتر روابط کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور خطے کی عوام کی ترقی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔

فوجی پریڈ اور عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات

اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کے ساتھ بیجنگ میں منعقد ہونے والی فوجی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ پریڈ دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم پر فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہو گی۔ وزیراعظم اس تقریب میں چین کی تاریخ اور عالمی امن کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران چین کے ممتاز تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں تجارت، معیشت اور چین پاکستان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں تفصیل سے بات کی جائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button