پاکستانتازہ ترین

سیلابی خطرہ کم ہونے کی امید، تربیلا سے اخراج ایک لاکھ 56 ہزار کیوسک ریکارڈ

لاہور: فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز کو رات 2 بج کر 38 منٹ پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتحال میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج ایک لاکھ 56 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جو اب کنٹرول میں ہے۔ ترجمان فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ سپل ویز آپریشن سے قبل عوام کو حسبِ معمول پیشگی اطلاع فراہم کی گئی تھی تاکہ ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔

تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج کا یہ عمل حالیہ بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں پیدا ہونے والی طغیانی اور سیلابی کیفیت کے تناظر میں کیا گیا تھا۔ تاہم اب ڈیم کی صورتحال مستحکم ہو چکی ہے، اور سیلابی بہاؤ کے معمول پر آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

پنجاب اور بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث پہلے ہی کئی اضلاع متاثر ہو چکے ہیں، جہاں نشیبی علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے عملے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں عارضی ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں لوگوں کو رہائش، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button