
اسلام آباد / لندن (خصوصی رپورٹ)
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، خصوصاً برطانیہ میں رہائش پذیر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم سہولت فراہم کر دی ہے۔ نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم اب برطانیہ کے مختلف علاقوں میں جا کر اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرے گی۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی اب نائیکوپ (NICOP) سے متعلق مختلف مسائل جیسے:
نائیکوپ کی تجدید
کارڈ کا گم ہوجانا
نائیکوپ کی منسوخی
جیسے امور نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کی مدد سے فوری طور پر حل کروا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن ٹیم کی برطانیہ آمد کا شیڈول
مانچسٹر (بلیک برن)
تاریخ: 30 اگست (بروز ہفتہ)
وقت: صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک
بریڈفورڈ (شیفیلڈ)
تاریخ: 30 اگست (بروز ہفتہ)
وقت: صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک
نادرا کا عزم: سہولت، رسائی اور اعتماد
نادرا حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد برطانیہ میں مقیم ان پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے جو وقت یا فاصلے کی وجہ سے نادرا دفاتر تک نہیں پہنچ پاتے۔ موبائل رجسٹریشن ٹیم نہ صرف دستاویزات کی تجدید کرے گی بلکہ نئی درخواستوں اور مسائل کا فوری حل بھی فراہم کرے گی۔