اوورسیزتازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر 5 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

وفاقی انسانی وسائل اتھارٹی اور وزارت انسانی وسائل و ایمریٹائزیشن کا سرکلر جاری، نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی تنخواہ کے ساتھ تعطیل

متحدہ عرب امارات: 5 ستمبر بروز جمعہ عید میلادالنبیؐ کے بابرکت موقع پر متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی انسانی وسائل اتھارٹی نے تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کو تعطیل کے حوالے سے سرکلر جاری کیا ہے۔

مزید برآں، وزارتِ انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے تمام ملازمین کو اس دن باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے گی۔ وزارت نے اس موقع پر قیادت، شہریوں اور رہائشیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور عرب و اسلامی دنیا کو بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button