
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ہیڈ آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان شامل ہیں۔
اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے، تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مودی کے درمیان باہمی ملاقات کا امکان نہیں ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ اجلاس موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جہاں رکن ممالک علاقائی سلامتی، معاشی تعاون، اور اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔