پاکستانتازہ ترین

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد جاری

اسلام آباد: پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد اقوام متحدہ نے ہنگامی بنیادوں پر 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے، تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ امداد اقوام متحدہ کے ہنگامی امدادی فنڈ سے فراہم کی گئی ہے، جس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کو فوری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 400 افراد جاں بحق، جبکہ 190 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس قدرتی آفت کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں، جو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو اس وقت پناہ گاہوں، طبی امداد اور نقد معاونت کی فوری ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ صاف پانی، حفظان صحت کے سامان، اور خاص طور پر خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

اقوام متحدہ کی اس امداد کو پاکستان میں جاری انسانی بحران کو کم کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ حکومتی و غیر سرکاری ادارے بھی ریلیف کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button