پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج سیلاب متاثرہ علاقوں نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کریں گے، جہاں انہیں جاری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم کو دورے کے دوران متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کروایا جائے گا، جس کے بعد زمینی صورتحال کا جائزہ لے کر متاثرین سے ملاقات کی جائے گی۔

وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی موجودہ حالت، امدادی سرگرمیوں، بے گھر افراد کی بحالی، اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید یہ کہ وزیراعظم شہباز شریف کا پہلے سے طے شدہ گلگت کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں موجود صورتِ حال کا جائزہ لے سکیں اور امدادی اقدامات کی براہِ راست نگرانی کر سکیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button